4 دسمبر 2013 - 20:30
جنرل نقدی: امریکہ دہشت گردی کا سرچشمہ ہے

اسلامی جمہوریۂ ایران کی رضا کار فورس بسیج کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقدی نے امریکہ کو دنیا میں انجام پانے والی دہشت گردانہ کاروائیوں کا مرکز اور سرچشمہ قرار دیا ہے۔

ابنا: محمد رضا نقدی نے جنوبی تہران کے شہر ری میں ایک تقریب میں کہا کہ امریکہ جو خود دنیا ميں دہشت گردی کا حامی ہے، دہشت گردی کےخلاف نعرے بلند کرتا ہے اور سب سے زیادہ دہشت گردانہ اقدامات بھی انجام دے رہا ہے۔جنرل نقدی نے کہا کہ امریکہ دنیامیں خوفناک ترین انٹلی جنس سسٹم قائم کرنے اور دنیا کے ڈکٹیٹروں کی حمایت کرنے کے باوجود بدستور انسانی حقوق کی حمایت کا دعویدار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اگرچہ  ملک میں آزادی کےدعوے کرتا ہے لیکن عملی طور پر مشاہدہ کیا جارہا ہے کہ ہزاروں سٹلائٹ چینلوں کے درمیان ایران کے سٹلائٹ چینلوں کو کام کرنے کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔......./169